ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / پتہ تھا کہ پاکستان کے لیے 170کا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہو گا:متالی

پتہ تھا کہ پاکستان کے لیے 170کا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہو گا:متالی

Mon, 03 Jul 2017 20:31:29  SO Admin   S.O. News Service

ڈربی،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کپتان متالی راج نے کہا کہ وہ جانتی تھی کہ پاکستانی ٹیم کے لیے 170رنز کا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہو گا کیونکہ آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے اس میچ کے دوران دوسری اننگز میں پچ بلے بازی کے موزوں نہیں رہ گئی تھی۔ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نو وکٹ پر 169رن بنائے اور متالی نے نچلے آرڈر میں اچھی شراکت کے لئے سشما ورما اور جھولن گوسوامی کی تعریف کی۔متالی نے میچ کے بعد صحافیوں سے کہا کہ جب آپ پہلے دس اوورز میں پہلا وکٹ گنوا دیتے ہو تو اس سے آپ بیک فٹ پر چلے جاتے ہیں،اگرچہ ہم نے بہترین شراکت نبھائی لیکن مسلسل دو وکٹ گنوانے سے ہم پھر بیک فٹ پر چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بلے بازوں کو 40ویں اوور تک ٹکے رہنے کی صلاح دی تھی لیکن ہم نے پھر سے وکٹ گنوا دیئے،سشما اور جھولن نے آخر میں اہم کردار ادا کیا اور ہم 170رن تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔چوٹی کی چار بلے باز گنوانے کے بعد ہم اتنے ہی اسکور کے بارے میں سوچ رہی تھی۔متالی نے کہا کہ جب ہم 170رن کے قریب پہنچے تو میں جانتی تھی کہ شروع میں وکٹ لینا ضروری ہے کیونکہ ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کتنی بھی اچھی کیوں نہیں ہو اور یہاں تک کہ اگر اس کے سامنے 150رنز کا ہدف ہو، اس پر اچھی شروعات کے لیے دباؤ ہوتا ہے،وکٹ بعد میں آسان نہیں رہ گیا تھا اور اسپنروں کو کافی ٹرن مل رہا تھا۔ پاکستان کی کپتان ثنا میر نے گیند بازوں کی کارکردگی سے خوش تھی اور انہوں نے کہا کہ بلے بازوں کے لچر کھیل کی وجہ سے انہیں میچ گنوانا پڑا۔


Share: